( خلیج اردو ) مصر میں ایک تیرہ سالہ لڑکی نے یوٹیوب کے ویڈیو نقل کرتے ہوئے ایک 4 سالہ بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ پولیس کو بیان دیتے ہوئے لڑکی نے انکشاف کیا کہ اس نے چھوٹی بچی کو گلی میں دیکھا جو گھر جانے کے لئے رو رہی تھی ۔ اس نے موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بچی کو سنبھال لیا اور اپنے ساتھ گھر لے آئی ۔ رسی کا پندہ بنا کر اس نے بچی کا سر اس میں ڈالا اور اس طرح ہی کیا جیسے یو ٹیوب وڈیو میں دیکھایا گیا تھا ۔ اس نے رسی کو لوہے کے پنجرہ سے باندھا اور بچی کو پھانسی کردیا ۔
بچی کو مرا ہوا چھوڑ کر وہ اپنی انٹی کے گھر فرار ہوگئی کیونکہ والدین کی علیحدگی کے بعد وہ ان کے گھر رہائش پذیر تھی ۔ پولیس کو واقع کی خبر ملی تو تفتیش شروع کردی بعد میں معلوم ہوا کہ قتل تیرہ سالہ لڑکی نے ہی کیا ہے ۔
مصری قانون کے مطابق اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کے لئے پندرہ سال قید کی سزا مقرر ہے ۔
Source : Gulf News






