عالمی خبریں

امریکی صدر کی نیویارک کے میئر ظہران ممدانی سے ملاقات، شہر کی ترقی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

خلیج اردو
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں امریکی صدر نے انہیں نیویارک سٹی کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے ممدانی نیویارک کے لیے بہترین کارکردگی دکھائیں گے اور وفاقی حکومت شہر کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وقت کے ساتھ ان کی رائے بھی ممدانی کے بارے میں تبدیل ہوچکی ہے۔

ظہران ممدانی نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملاقات کو مثبت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک کے مسائل، خصوصاً مہنگائی کے خاتمے پر صدر سے تفصیلی بات ہوئی ہے اور وہ شہر کی بہتری کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کے ووٹرز نے بھی میئر کے انتخاب میں ممدانی کو ووٹ دیے۔

عالمی امور پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی کو امریکا کی حمایت یافتہ امن تجویز قبول کرنا ہوگی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ممکنہ گرفتاری سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ اس موضوع پر ان کی ممدانی سے کوئی بات نہیں ہوئی، تاہم انہیں یقین ہے کہ ممدانی کے فیصلے بعض قدامت پسند حلقوں کے لیے حیرت کا باعث بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button