
خلیج اردو
پی ایس ایل انتظامیہ نے آنے والے ایڈیشن کے لیے نئی انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ چیمپئن ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر جبکہ رنر اپ ٹیم کو 3 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کرکٹ کی ترقی کے لیے بہترین معاونت کرنے والی فرنچائز کو 2 لاکھ امریکی ڈالر دیے جائیں گے۔
پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی۔ نئی فرنچائزز کے لیے 6 ممکنہ شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جن میں فیصل آباد، راولپنڈی اور حیدرآباد شامل ہیں، جبکہ سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت کے نام بھی شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔
Complementing the Pakistan Super League's growth, I am thrilled to announce a new Reward for Franchises in the forthcoming editions:
– Champions: $500,000
– Runners-up: $300,000
– Best Franchise contributing towards Cricket Development: $200,000Let's take Pakistan cricket to…
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 21, 2025
پی سی بی کے مطابق صرف ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بولی دہندگان ہی نیلامی میں شریک ہوسکیں گے۔






