عالمی خبریں

اسرائیل کی بھوکے پیاسے فلسطینیوں پر بمباری، 115 شہید، 200 زخمی، غزہ میں انسانی بحران شدید تر

خلیج اردو: اسرائیل کی جانب سے غزہ اور مغربی کنارے میں جاری بربریت کے نتیجے میں انسانی المیہ مزید شدت اختیار کر گیا۔ تازہ اسرائیلی حملوں میں 115 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔ خان یونس میں امداد کے منتظر 92 نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ الشفا اسپتال میں غذائی قلت کے باعث مزید دو نومولود بچے دم توڑ گئے۔

مغربی کنارے کے نور شمس کیمپ میں اسرائیلی فورسز نے کئی گھروں کو نذرِ آتش کر دیا، جس سے بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ نے ہزاروں فلسطینیوں کے بھوک سے مرنے کے خدشے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں ایک اور اسرائیلی فوجی نے خودکشی کر لی، جس کے بعد دو ہفتوں کے دوران خودکشی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق جنگی دباؤ اور اندرونی خلفشار اسرائیلی فوج میں مایوسی کی علامت بن چکے ہیں۔

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے غزہ میں اسرائیلی بربریت فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم جانوں کا قتل بند کیا جائے اور انسانی وقار کا تحفظ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button