
خلیج اردو
غزہ: غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں مزید 18 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث غزہ میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، جس پر عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اقوام متحدہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر غزہ کی سرحدی کراسنگ کو کھولے تاکہ انسانی امداد کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کی سرحد پر تقریباً 3 ہزار امدادی ٹرک داخلے کے منتظر ہیں، جن میں خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔
عالمی ادارے نے واضح کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو غزہ میں انسانی المیہ مزید سنگین ہو سکتا ہے، جہاں لاکھوں افراد پہلے ہی محصور زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔







