عالمی خبریں

بابری مسجد شہادت پر بی جے پی کے خلاف نیویارک میں مظاہرہ، بھارتی نژاد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی کی شدید تنقید

خلیج اردو
نیویارک:نیویارک میں بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف ایک اہم احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس میں بھارتی نژاد مسلمان اور نیویارک کے ڈسٹرکٹ 36 سے میئر کے امیدوار ظہران ممدانی نے شرکت کی۔ مظاہرے کا مقصد بھارت میں بابری مسجد کو شہید کیے جانے کے واقعے پر احتجاج ریکارڈ کرانا تھا۔

اس موقع پر ظہران ممدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا:
"میرا نام ظہران ممدانی ہے، میں نیویارک کے ڈسٹرکٹ 36 سے میئر کا امیدوار ہوں، اور میں آج یہاں بی جے پی کے اس شرمناک اقدام کے خلاف کھڑا ہوں جس کے تحت بابری مسجد کو شہید کیا گیا۔”

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اقلیتوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی کسی بھی جمہوری معاشرے کے اصولوں کے منافی ہے۔ مظاہرے میں سکھ برادری کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور بی جے پی کی مذہبی بنیادوں پر سیاست کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مظاہرے کے شرکاء نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مذہبی آزادی کا احترام کرے اور تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق فراہم کرے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button