
خلیج اردو
وینس، اٹلی:ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور صحافی لارین سانچیز کی شادی کی تقریبات اٹلی کے خوبصورت شہر وینس میں شاہانہ انداز میں منعقد ہوئیں، جس میں دنیا بھر سے مشہور شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے قبل مہمانوں کو روایتی انداز میں واٹر ٹیکسیوں کے ذریعے تقریب گاہ تک پہنچایا گیا، جو وینس کی ثقافتی پہچان کا حصہ ہیں۔ شادی میں کم کارڈیشین، بل گیٹس، اوپرا ونفری، ایوانکا ٹرمپ، اور کائلی جینر سمیت متعدد عالمی شہرت یافتہ چہرے شریک ہوئے۔
تقریب کی تزئینات، سیکیورٹی اور مہمانوں کی تواضع انتہائی پرتعیش انداز میں کی گئی۔ بیزوس اور سانچیز کی یہ شادی دنیا کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والی تقریبات میں سے ایک رہی، جس کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر بھی موضوع بحث بن گئیں۔







