عالمی خبریں

ترکی ایف-35 طیارہ پروگرام میں دوبارہ شمولیت کا خواہاں، صدر اردوان کی اہم گفتگو

خلیج اردو
انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی نے جدید ترین امریکی ایف-35 سٹیلتھ لڑاکا طیارے حاصل کرنے اور اس پروگرام میں دوبارہ شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

نیٹو سربراہی اجلاس سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو میں صدر اردوان کا کہنا تھا کہ ترکی نے کبھی بھی ایف-35 پروگرام سے دستبرداری اختیار نہیں کی، اور اب دوبارہ اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے امریکی حکام سے مذاکرات جاری ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ مسئلہ انہوں نے ماضی میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی اٹھایا تھا، اور اب تکنیکی سطح پر بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ نے ترکی کو ایف-35 پروگرام سے اس وقت خارج کر دیا تھا جب ترکی نے روس سے ایس-400 دفاعی نظام خریدا تھا، جس پر واشنگٹن نے اعتراض کیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button