عالمی خبریں

بدنیت صحافی قوم میں انتشار پھیلا رہے ہیں، ایسے رپورٹرز کو فارغ کرنا ہو گا،ٹرمپ کا سخت امیگریشن پلان، میڈیا اور ڈیموکریٹس پر کڑی تنقید

ٹرمپ کا سخت امیگریشن پلان، میڈیا اور ڈیموکریٹس پر کڑی تنقید

خلیج اردو
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم خطاب میں اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت ہر سال 10 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی سرحدوں سے منشیات اور جرائم کا داخلہ بند کیا جائے گا اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ "بگ بیوٹی فل بل” کے ذریعے امریکی معیشت کو تقویت دی جائے گی، اور خبردار کیا کہ اگر یہ بل مسترد ہوا تو عوام کو 68 فیصد زیادہ ٹیکس دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیرف پالیسی نے امریکہ کو کھربوں ڈالر کے نقصان سے بچایا، اور اب یہ وقت ہے کہ امریکی معیشت کو مضبوط اور خود کفیل بنایا جائے۔

ایران پر امریکی حملے کو "مکمل کامیاب” قرار دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی افواج نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، اور دنیا بھر کو یہ پیغام دیا کہ امریکہ اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حملے کی خفیہ معلومات میڈیا کو لیک کی گئیں، جو کہ قومی سلامتی کے خلاف جرم ہے، اور انہوں نے اس پر فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اپنے خطاب میں ٹرمپ نے میڈیا پر بھی تنقید کی، خاص طور پر سی این این اور نیویارک ٹائمز پر، جنہیں انہوں نے "فیک نیوز” قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدنیت صحافی قوم میں انتشار پھیلا رہے ہیں، ایسے رپورٹرز کو فارغ کرنا ہو گا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button