
خلیج اردو
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی تھم نہ سکی، کئی حریت کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ کارروائی کے دوران اہلخانہ کو ہراساں کیا گیا جبکہ گھریلو اشیاء کی توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔
بھارتی اداروں نے یہ چھاپے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت مارے، جو فورسز کو چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی کھلی چھوٹ دیتا ہے۔
اس ظالمانہ کارروائی نے مقبوضہ وادی میں خوف و ہراس کی فضا مزید گہری کر دی ہے۔







