عالمی خبریں

اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی جاری، الشطی کیمپ پر بمباری، خواتین اور بچے شہید

خلیج اردو
غزہ:اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں، جن میں مزید 61 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ الشطی پناہ گزین کیمپ پر ہونے والے تازہ ترین حملے میں 23 افراد شہید ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

جنوبی غزہ میں امداد کی تلاش میں نکلنے والی دو خواتین بھی اسرائیلی بمباری کی زد میں آ کر جامِ شہادت نوش کر گئیں، جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے۔ غزہ کے امدادی مراکز اور خوراک تقسیم کے مقامات پر حملوں میں اب تک 875 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔

دوسری جانب قطر کی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات جاری ہیں اور وہ ابتدائی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ قطر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرے اور فلسطینی شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button