عالمی خبریں

جاپان کے وزیر اعظم کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

اپنی خراب صحت کی وجہ سے حکومتی امور چلانے کے عمل کو متائثر نہیں کرنا چاہتا، شنزو آبے

ٹوکیو(خلیج اردو): جاپان کے وزیر اعظم نے خراب صحت کے باعث عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جمعہ کو جاپان کے قومی نشریاتی چینل پر بتایا گیا ہے کہ مہلک مرض میں مبتلا ہونے کے باعث جاپان کے وزیر اعظم مزید اپنے عہدے پر کام نہیں کرنا چاہتے۔

خبر کے مطابق وزیر اعظم اپنی صحت کی وجہ سے حکومت کیلئے مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے۔

شنزو آبے کی صحت بارے افواہیں آرہی تھیں۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے کم عرصہ میں اسپتال کا دو بار چکر لگایا ہے۔

مسٹر شنزو بڑی آنت کے السر میں مبتلا ہیں جو ایک مہلک بیماری ہے.

 

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button