ایڈیلیڈ: سربیا کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ایڈیلیڈ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائل راؤنڈ میں جوکووچ نے اپنے مدمقابل کینیڈا کے ڈینس شاپووالوف کو سٹریٹ سیٹس 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
اب سیمی فائنل میں مقابلہ روس کے ڈینیئل میدودیف سے ہوگا۔ ڈینیئل مدویدوف نے بھی کوارٹر فائل رائونڈ میں ہم وطن روس کے کیرن خچانوف کو سٹریٹ سیٹس سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔
Source: Khaleej Times