عالمی خبریں

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی مسجد میں تبلیغ کرتے ویڈیو وائر ہوگئی

خلیج اردو
میلبرن: پاکستان کے کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی مسجد میں دعوت تبلیغ کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہوگئی ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا میں اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود محمد رضوان آج برسبین سے میلبرن پہنچے ہیں۔

اس وائر ہونے والے ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان مسجد میں دعوت تبلیغ کررہے ہیں۔

https://twitter.com/Zaarasyeddd/status/1583072314954252288

ایک صارف نے انہیں مہربان ترین شخص قرار دیا ہے۔

محمد رضوان اکثر مساجد میں تبلیغ کرتے سنائے دیتے ہیں جس کی وجہ سے کچھ افراد ان پر تنقید بھی کرتے ہیں۔

پاکستان کے اوپنر بلے باز اس وقت ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے۔ محمد رضوان اکثر اوقات پاکستان کیلئے زیادہ رنز بناتے ہیں تاہم وہ اپنی کم رفتار اسٹرئیک ریٹ کی وجہ سے تنقید کی زد میں بھی آتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button