عالمی خبریں

بھارت کے ڈاکٹر ذاکر حسین ہسپتال میں آکسیجن لیک کرنے سے 22 مریض جانبحق

 

خلیج اردو آن لائن:

بھارت کی مہاراشٹرا ریاست کی ناشک میونسپل کارپوریشن کے ہسپتال میں آکسیجن لیک کرنے کے باعث پریشر کم ہونے سے وینٹی لیٹرز پر موجود مریضوں میں سے کم از کم 22 مریض ہلاک ہوگئے۔

یہ حادثہ ڈاکٹر ذاکر حسین ہسپتال میں پیش آیا، جو کہ ناشک میونسپل کارپوریشن چلاتی ہے۔ ناشک میونسپل کارپوریشن میں بھارتیہ جانتا پارٹی کی حکومت ہے۔

حادثہ کسی ٹیکنیکل وجہ سے  پیش آٰیا جس کے باعث وینٹی لیٹرز میں آکیسجن کے پریشر میں کمی ہوگئی اور 11 مریض آکیسجن کے لیے تڑپتے ہوئے وینٹی لیٹر بیڈ پر ہی جانبحق ہوگئے۔

بلدیہ کے کمشنر کیلاش یادیو نے حادثے کی تحقیق کا حکم جاری کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کرنے کے بعد انکے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

حادثے کے بعد عوام کے غم غصے اور سنگین ہوتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر ہسپتال کی عمارت کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button