خلیج اردو آن لائن:
فلسطینی شعبہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق جمعے کے روز مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی گولی لگنے سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔
احتجاج بیتا شہر کے قریب واقع پہاڑی پر اسرائیلی قبضے کے خلاف کیا جا رہا تھا۔
احتجاج کے دوران سینکڑوں فلسطینی پہاڑی کی چوٹی پر جمع تھے۔ جن میں سے متعدد افراد نے ٹائر جلائے اور اسرائیلی فوجیوں پر پتھر برسائے۔ جس دوران اسرائیلی فوج نے آںسو گیس، ربڑ کی گولیاں اور اصل گولیاں چلائیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسی احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی گولی لگنے سے ایک 26 سالہ فلسطینی نوجوان شہید جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔
تاہم، اسرائیلی فوج کی جانب سے وائرنگ کے واقع کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
یاد رہےکہ فلسطینیوں اور اسرائیلی اور فوج کے درمیان یہ جھڑپیں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری رہنے والی 11 دن کی لڑائی کے بعد پیش آئی ہیں۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان 11 دن تک جاری رہنے والی لڑائی میں 250 افراد شہید ہوئے تھے۔
اس لڑائی کے دوران حماس نے اسرائیل پر 4 ہزار راکٹ فائر کیے جبکہ اسرائیل نے فضائی حملے کرتے ہوئے غزہ میں متعدد عمارتوں پر بم گرائے۔
Source: Gulf Today







