عالمی خبریں

فلپائن کے مرکزی ہوائی اڈّے پر بجلی کی بندش کی وجہ سے 300 پروازیں منسوخ ہو گئی 

خلیج اردو

فلپائن کے فضائی ٹریفک انتظامی مرکزمیں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے تقریباً 300 اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازیں ملتوی ہو گئیں۔

 

غیر ملکی میڈیاکے مطابق فلپائن کے فضائی ٹریفک انتظامی مرکز میں کل صبح کے وقت بجلی کی ترسیل منقطع ہونے پر منیلا ایئر پورٹ پر تقریباً 300 اندرونِ ملک اور انٹرنیشنل پروازیں ملتوی یا منسوخ کر دی گئیں یا متبادل ہوائی اڈوں کی طرف منتقل کر دی گئیں، پروازوں میں تبدیلی کی وجہ سے 65 ہزار مسافر متاثر ہوئے  ہیں۔

 

فلپائن کے وزیرِ مواصلات خائمے بٹیسٹا نے مذکورہ معاملے پر پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ انتظامی مرکز میں بجلی بند ہونے کی وجہ سے رابطہ چینل ، انٹرنیٹ، ریڈیو اور راڈار  متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے مسافروں کو پہنچنے والی تکلیف پر معذرت کی اور کہا ہے کہ حکام اس صورتحال سے متاثرہ مسافروں کی مدد کے لئے کام کر رہے ہیں۔

 

فضائی ٹریفک سسٹم  کی دن بھر میں بحالی کے بعد دارالحکومت منیلا کے ‘نینوئے آکیو اینو ہوائی اڈّےسے پروازیں  بحال  ہو گئی ہیں۔

 

اس دوران حکام نے مسافروں کی پریشانی کو حل کرنے کے لئے فضائی کمپنیوں سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا مطالبہ کیا  اور متنبہ کیا ہے کہ صورتحال کو معمول پر لانے میں 3 دن لگ سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button