عالمی خبریں

فلپائن میں سیلاب سے 51 افراد ہلاک، ایک درجن سے زائد لاپتہ ہوگئے

خلیج اردو

فلپائن: پیر کو نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس ایجنسی نے بتایا کہ کرسمس کے آخر ہفتے میں فلپائن کے کچھ حصوں میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 51 تک پہنچ گئی ہےجبکہ 19 افراد لاپتہ ہیں، انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ رہائشی اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پروائرل تصاویر میں شمالی منڈاناؤ میں واقع مسامس آکسیڈینٹل صوبے کے رہائشیوں کو اپنے گھروں سےگاڑھاہوا کیچڑ صاف کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کابول انونان کے سمندر کنارے موجود گاؤں میں ناریل کے درخت سیلاب کی وجہ سے اکھڑ گئے اوررہائشیوں کی لکڑیوں سے بنی جھونپڑیاں تقریباً تباہ ہو گئیں۔

 

نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ کونسل کے مطابق، جنوب میں شمالی منڈاناؤ کا علاقہ اس آفت کی زد میں ہے، جس میں 25 اموات کی اطلاع ہے۔ زیادہ تر اموات ڈوبنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہوئیں ،آفت کی زد میں آکر لاپتہ ہونے والوں میں ماہی گیر بھی شامل تھے جن کی کشتیاں الٹ گئیں۔

 

فلپائن کے مشرقی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں خراب موسم کی وجہ سے کرسمس کی تقریبات کو متاثر کرنے والے بیشتر علاقوں میں سیلاب کم ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق سیلاب سے  تقریباً 6 لاکھ متاثرہ افراد میں سے8 ہزار 6 سو سے زیادہ  افراد کو ہنگامی پناہ گاہوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔

 

ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ سیلاب سے سڑکوں اور پلوں کے ساتھ ساتھ4 ہزار 500 سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور کچھ علاقوں میں بجلی اور پانی کی سپلائی بھی منقطع ہے۔ حکام کے مطابق ایمرجنسی صورتحال میں سیلاب سے متاثرہ رہائشیوں کے لیے خوراک اور دیگر ضروری سامان کا انتظام کیا گیا ہے۔

 

علاقوں کو کلئیر کرنے کے لیے بھاری سامان اور مشیندری کو لگایا گیا ہے جبکہ لوہے کی چادریں اور پناہ گاہوں کی مرمت کی کٹس فراہم کیں،حکام کے مطابق دارالحکومت منیلا سے ٹیموں کو واٹر فلٹریشن سسٹم نصب کرنے اور متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کے لیے بھیجا گیا۔

 

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کونسل نے کہا کہ کم از کم 22 شہروںکو آفت زدہ قرار دیا ہے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button