عالمی خبریں

برطانیہ : ویب سائٹس پر جعلی ری ویوز کی وجہ سے ایمزون اور گوگل کے خلاف تحقیقات کا آغاز

 

خلیج اردو آن لائن:

برطانوی کمپیٹیشن ریگولیٹر کی جانب سے جمعے کے روز ایمزون اور گوگل کے خلاف باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ دونوں کمپنیوں پر الزام ہے انہوں نے اپنی ویب سائٹس جعلی ری ویوز (reviews) کی روک تھام کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔

دی کمپیٹیشن اینڈ مارکیٹ اتھارٹی (سی ایم اے) کا کہنا ہے کہ وہ اب مزید معلومات حاصل کرے گی تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ آیا ان کمپنیوں نے اپنے صارفین کو جعلی ری ویوز سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات نہ کر کے کنزیومر لاءز کی خلاف ورزی کی ہے یا نہیں۔

اس اقدم کا فیصلہ مئی 2020 میں سی ایم اے کی جانب سے شروع کی گئی ابتدائی تحقیق کے بعد کیا گیا ہے۔ جس کے دوران سی ایم اے نے جعلی ری ویوز سے نمٹنے کے لیے مختلف پلیٹ فارمز کے انٹرنل سسٹمز اور پراسیس کا جائزہ لیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی بھی تشویش ہے کہ ایمزون کا سسٹم فروخت کنندگان کو پراڈکٹ لسٹنگ میں جوڑ توڑ کرنے سے روکنے میں ناکام رہا ہے۔ جس میں فروخت کنندگان دیگر مصنوعات کے مثبت جائزوں یعنی ری ویوز کا استعمال کرتے ہیں۔

سی ایم اے کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ”ہمارے پریشانی کی بات یہ ہے کہ جعلی ری ویوز کی وجہ سے لاکھوں صارفین گمراہ کیے جا سکتے ہیں اور وہ اپنی رقم خرچ کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، یہ بھی جائز نہیں ہے کہ کچھ کاروبار جعلی ری ویوز حاصل کر کے اپنی مصنوعات فروخت کریں جب کہ قانون پر عمل کرنے والے پیچھے رہ جائیں”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button