
جمعہ 10 جولائی 2020 خلیج اردو ویب ڈیسک
جمعہ کے روز فیس بک نے سسٹم میں ایک خرابی کی مرمت کی ہے جس نے آئی او ایس صارفین کے فون پر PUBG اور SPOTIFY جیسی ایپس کے لیے مسائل پیدا کیے۔
اے ایف پی کے ایک ترجمان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ”اس سے پہلے ، کوڈ کی تبدیلی نے فیس بک ایس ڈی کے ، یا سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کٹ کے استعمال سے کچھ iOS ایپس کے لئے کریش پیدا کردیا۔”
"ہم نے مسئلے کی جلد شناخت کی اور اس کا حل نکال لیا۔ ہم کسی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں۔”
اس سے قبل ہی صارفین نے شکایت کی تھی کہ ایپس لانچ ہوتے ہی کریش ہو رہے ہیں۔
مسئلہ iOS فونز پر تھا۔ اینڈرائیڈ فون اس مسئلے سے بچے رہے۔
میوزک اسٹریمنگ ایپ APOTIFY نے ٹویٹر پر اس مسئلے کے بارے میں ٹویٹ کیا۔ "کچھ ختم نہیں ہوا۔ ہم فی الحال تحقیقات کر رہے ہیں ، اور ہم آپ کو جلد مسئلہ کے حل ہونے کے بارے میں بتائیں گے!” بعد میں ، کمپنی نے ٹویٹ کیا کہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔
Everything’s now back in tune! If you still need help, send us a tweet.
— SpotifyCares (@SpotifyCares) July 10, 2020






