عالمی خبریں

روس، چین سے 100 ڈرون خریدنے والا ہے

خلیج اردو: جرمن میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ روس ایک چینی کمپنی سے 100 ڈرون خریدنے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔

جرمنی کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ روس، چین سے 100 جنگی ڈرون خریدنے کے لیے گفتگو کر رہا ہے۔

جرمن خبر رساں ادارے’اسپیگل‘ نے کہا ہے کہ یہ ڈرون اپریل تک روس کو فراہم کیے جا سکتے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ ڈرون بنانے والی کمپنی بنگو ژیان ایوی ایشن ٹیکنالوجی کے ساتھ روس کے مذاکرات جاری ہیں۔
عسکری ماہرین نے کہا ہے کہ روس اس کمپنی کے ZT-180 ڈرونز کی خریداری کے لیے کوشاں ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طیارے 35 سے 50 کلوگرام جنگی گولہ بارود لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ، بنگو کمپنی روس کو ہر ماہ تقریباً 100 ڈرون طیاروں کی تعمیر سے متعلق پرزے اور معلومات فراہم کرے گی۔

توقع ہے کہ چین کے اس اقدام کی وجہ سے امریکہ اور چین کے تعلقات میں تناؤ بڑھ سکتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلینکن نے جمعرات کو چین سے روس کو ہتھیار بھیجنے کے امکان پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر بہت تشویش ہے کہ چین یوکرین کے خلاف اپنی جارحیت میں روس کی جان لیوا حمایت کا جائزہ لے رہا ہے۔

بلینکن نے خبردار کیا کہ اس طرح کی کارروائی کے چین کے لیے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بلینکن کے بیان پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان پر غلط بیانی کا الزام لگایا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button