عالمی خبریں

بھارتی ماہرین متحدہ عرب امارات میں دو سے تین گنا زائد تنخواہوں پر کام کر رہے ہیں، بعض کی تنخواہیں 45 ہزار درہم ماہانہ تک پہنچ گئی ہیں

خلیج اردو
شارجہ:شارجہ کے رولہ پارک کے قریب واقع اپارٹمنٹ سے 30 سالہ اتھولیا شیکھر کی لاش ملنے کے بعد ان کے شوہر کے خلاف بھارت میں جہیز اور جسمانی تشدد کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ شکایت ان کے والدین نے درج کرائی ہے، جس میں جسمانی زیادتی اور جہیز سے متعلق دفعات شامل ہیں۔

سماجی کارکن عبداللہ کامم پالم کے مطابق، جو اہلِ خانہ کو میت کی وطن واپسی اور قانونی کارروائی میں معاونت فراہم کر رہے ہیں، اس وقت تحقیقات جاری ہیں اور امکان ہے کہ اتھولیا کی میت آج یا کل بھارت کے شہر کیرالہ روانہ کر دی جائے گی۔

اتھولیا گزشتہ دو برس سے شارجہ میں مقیم تھیں اور عنقریب ایک قریبی مال میں اپنی پہلی ملازمت کا آغاز کرنے والی تھیں۔ موت سے ایک روز قبل انہوں نے اپنی سالگرہ اپنی بہن کے ساتھ منائی تھی، مٹھائیاں تقسیم کیں اور نوکری ملنے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

ان کے پسماندگان میں شوہر اور 10 سالہ بیٹی شامل ہے جو بھارت میں اپنے نانا نانی کے ساتھ رہتی ہے۔ اتھولیا کے والد، جو ماضی میں خلیجی ممالک میں کام کر چکے ہیں، اب کیرالہ میں رکشہ چلاتے ہیں۔

بھارتی قونصل خانے نے خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "ہم اتھولیا شیکھر کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہمارا عملہ خاندان اور شارجہ حکام سے رابطے میں ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button