عالمی خبریں

کولمبیا کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے، حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ انجن کی خرابی کے باعث پیش آیا

میڈلین: وسطی کولمبیا کے شہر میڈلین کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے میں سوار 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کولمبین ہوا بازی کے حکام نے بتایا ہے کہ اولیا ہیریرا ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے کے بعد طیارہ میڈلین کے ایک محلے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت چھ مسافروں اور عملے کے دو ارکان کے طور پر ہوئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اگرچہ ابھی تک حادثے کی صحیح وجہ کا تعین نہیں ہو سکا تاہم میڈلن کے میئر ڈینیئل کوئنٹرو نے ایک بیان میں کہا ہےکہ طیارے کو ٹیک آف کے دوران انجن میں خرابی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسٹر کوئنڑو کے مطابق حادثے کی وجہ سے سات گھر تباہ اور چھ دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچا۔فائر فائٹرز اور دیگر ہنگامی عملے نے بروقت امدادی اآپریشن کیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button