خلیج اردو: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز عاشورہ کی چھٹیوں کے بعد کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر ڈالر کی قدر میں کمی آئی۔
بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 221.91 روپے پر بند ہوا۔
جمعرات کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور ڈالر 1.91 روپے سستا ہوکر 220 روپے کا ہوگیا۔
کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئی ہے اور ڈالر 4.66 روپے سستا ہوکر انٹربینک میں 217.25 روپے کا ہوگیا۔