خلیج اردو: امریکا میں شہد کی مکھیوں پر استعمال کیلئے دنیا کی پہلی ویکسین کی منظوری دے دی گئی۔
امریکی طبی حکام کے مطابق یہ ویکسین شہد کی مکھیوں کے تحفظ میں ایک اہم پیش رفت کا کام کرسکتی ہے، امریکا میں 2006 سے شہد کی مکھیوں کی کالونیوں میں سالانہ کمی دیکھی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس ویکسین کو امریکی foulbrood بیماری سے ہونے والی اموات کو روکنے کیلئے تیار کیا گیا ہے،جس میں بیکٹریا شہد کی مکھیوں کے لاروے پر حملہ کر کے ان کی کالونیوں کو کمزور کردیتا ہے۔
امریکی محکمہ زراعت نے رواں ہفتے ویکسین کے مشروط لائسنس کی منظوری دی ہے۔یہ ویکسین ملکہ شہد مکھی کی رائل جیلی فیڈ میں بیکٹریا کا غیر فعال ورژن پیدا کرتی ہے جس سےلاروے کو امیونٹی ملتی ہے۔
واضح رہے کہ شہد کی مکھیاں ماحولیاتی نظام کے بہت سے پہلوؤں میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔