
خلیج اردو
امریکا کے سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر رابرٹ مولر کے انتقال پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت ردعمل نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
رابرٹ مولر 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، تاہم ٹرمپ نے تعزیت کے بجائے ان پر تنقید کرتے ہوئے اپنی صدارت کو نقصان پہنچانے کے الزامات کو ایک بار پھر دہرایا۔
واضح رہے کہ مولر نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق تحقیقات میں خصوصی وکیل کے طور پر اہم کردار ادا کیا تھا، جس کے باعث ان کے اور ٹرمپ کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوئے تھے۔
رابرٹ مولر کو ویتنام جنگ میں بہادری پر متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا تھا اور انہیں امریکی اداروں میں ایک بااثر شخصیت سمجھا جاتا تھا۔
ٹرمپ کے بیان پر سیاسی و عوامی حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور کئی افراد نے اسے غیر مناسب قرار دیا ہے۔






