خلیج اردو
ورجینیا: پاکستان کی معاونت سے گرفتار کیے گئے داعش کے دہشت گرد شریف اللہ عرف جعفر کو امریکہ میں ورجینیا کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ شریف اللہ کو ابتدائی سماعت کے لیے عدالت میں لایا گیا، جبکہ تفصیلی سماعت پیر کو ہو گی۔
عدالتی کارروائی کے دوران شریف اللہ نے جج سے بات چیت کے لیے مترجم کی خدمات حاصل کیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق، شریف اللہ کابل حملے میں ملوث دو ملزمان میں سے ایک ہے اور اس نے حملہ آوروں میں سے دو کی شناخت بھی کر لی ہے۔
امریکی محکمۂ انصاف کا کہنا ہے کہ اگر شریف اللہ پر الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو اسے عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔







