عالمی خبریں

صدر ٹرمپ کا حیران کن اعلان، کینسر میں مبتلا 13 سالہ بچے کو سیکرٹ سروس ایجنٹ بنا دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حیران کن اعلان کرتے ہوئے کینسر میں مبتلا 13 سالہ بچے "ڈی جے” کو سیکرٹ سروس ایجنٹ بنانے کا اعلان کیا، جس پر ایوان تالیوں سے گونج اٹھا۔ قانون ساز اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر ڈی جے کے حق میں نعرے لگانے لگے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ 2018 میں ڈی جے کو نایاب قسم کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور ڈاکٹرز نے اس کے صرف پانچ ماہ تک زندہ رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔ تاہم، تمام مشکلات کے باوجود اس بہادر بچے نے نہ صرف زندگی کے لیے جنگ لڑی بلکہ پولیس آفیسر بننے کے اپنے خواب کو بھی ترک نہیں کیا۔

ایوان میں موجود سیکرٹ سروس ڈائریکٹر شان کرن نے خود گیلری میں جا کر ڈی جے کو سرکاری اسناد پیش کیں۔ خوشی سے مغلوب ہو کر ڈی جے نے شان کرن کو گلے لگا لیا، جس پر پورے ایوان میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔

یہ منظر ایوان میں موجود ہر شخص کے لیے ایک یادگار لمحہ بن گیا اور ایک بہادر بچے کی ہمت، حوصلے اور استقامت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button