
خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے ٹیلیکوم آپریٹر e& نے قومی دن کی روایت کو جاری رکھتے ہوئے اپنے صارفین کے لیے عید الاتحاد کے موقع پر 54GB مفت لوکل ڈیٹا فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مفت ڈیٹا یکم دسمبر سے سات دسمبر تک دستیاب ہوگا۔
مزید برآں، کمپنی نے اپنے دیگر شعبوں میں بھی صارفین کے لیے متعدد خصوصی آفرز کا اعلان کیا ہے۔
دوسرے بڑے ٹیلیکوم سروس فراہم کنندہ du نے بھی عید الاتحاد کے موقع پر اپنے صارفین کے لیے خصوصی رعایتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
e& کی عید الاتحاد کی آفرز کی مکمل تفصیل:
54GB مفت لوکل ڈیٹا:
-
تمام اماراتی صارفین کے لیے، پوسٹ پیڈ اور پری پیڈ دونوں کے لیے
-
تمام پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے
Wasel پلان:
-
محدود مدت کے لیے 50 فیصد تک رعایت
-
6 ماہ تک 3GB مفت ڈیٹا
Emirati فیملی پلان:
-
GCC میں مفت رومنگ
-
ہر ماہ 100 درہم میں 9 لائنز تک اضافہ
-
24 ماہ کے پلان کے ساتھ مفت گولڈ نمبر
نئے GCC رومنگ پیکس:
-
5GB اور 20 منٹ کے لیے 100 درہم (3 دن)
-
15GB اور 50 منٹ کے لیے 200 درہم (10 دن)
Roam like home ویکلی ڈیٹا:
-
7 دن کے لیے 25GB رومنگ ڈیٹا، 100 درہم







