
خلیج اردو
نئی دہلی: بھارت کے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ 74 سالہ دھنکھڑ نے اپنے استعفے میں صحت سے متعلق خدشات کو بنیادی وجہ قرار دیا ہے، تاہم اس اچانک فیصلے نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔
جگدیپ دھنکھڑ اگست 2022 سے بھارت کے نائب صدر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ ان کے استعفے کو غیر متوقع قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں ان کی طرف سے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا تھا۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ استعفیٰ محض صحت کی بنیاد پر ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور محرکات ہیں، اس پر فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ بھارتی صدر کو باضابطہ طور پر استعفیٰ ارسال کر دیا گیا ہے اور جلد اس پر عملدرآمد متوقع ہے۔







