عالمی خبریں

میکسیکو: جینڈر ریویل اسٹںٹ کے دوران طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، دو افراد ہلاک، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

میکسیکو میں پیر کے روز جینڈر ریویل (صنف ظاہر کرنا) کے اسٹںٹ کے بعد طیارہ سمندر میں گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

اے بی سی نیوز کے مطابق یہ حادثہ کینکون نیشپتے لاگون میں پیش آیا۔

خیال رہے کہ جینڈ ریویل ایک ایسی پارٹٰی ہے جس میں جب بچہ ابھی ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے تو اس کی صنف ظاہر کرنے لیے اس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ یہ طیارہ بھی اسی پارٹی کے لیے اسٹںٹ دیکھا رہا تھا، جب گر کر تباہ ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طیارہ سمندر کے اوپر گلابی دھواں چھوڑتا ہوئے پرواز کر رہا ہے اور ساحل پر کھڑے لوگ نینا، نینا چلا رہے ہیں جس کے مطلب ہے کہ ماں کے پیٹ جو بچہ ہے اس کی صنف لڑکی ہے۔

https://twitter.com/Atlantide4world/status/1377770859188871169?s=20

اسی ویڈیو میں ہی طیارے کو پانی میں گرتے اور تباہ ہوتے دیکھا جا سکتاہے۔

ریسکیو مشن میں مدد فراہم کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ طیارے کے پانی میں گرنے سے ایک شخص فوری طور پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا شخص ریسکیو کیے جانے کے بعد ہلاک ہوا۔

خیال رہے کہ امریکہ میں بچوں کی صنف ظاہرکرنے والی ان پارٹیوں کی وجہ سے کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ حال ہی میں ایک 28 سالہ شخص جو ابھی باپ بننے والا تھا اپنے بچے کی صنف ظاہر کرنے لیے ایک آلہ بنا رہا تھا، جس کے پھٹنے سے وہ ہلاک ہوگیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button