خلیج اردو آن لائن:
کورونا ٹٰیسٹ مثبت آنے کے بعد کرکٹ کے بے تاج بادشاہ اور ثابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر کو احتیاطی طور پر ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔
47 سالہ سچن نے جمعے کے روز ٹوئیٹر پر اپنی صحت کے بارے میں آگاہ کیا۔
سچن ٹنڈولکر نے لکھا کہ "آپ دعاؤں اور نیک خواہشات کا شکریہ۔ طبی مشورے اور احتیاطی طور پرمجھے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے”۔
یاد رہے کہ سچن ٹنڈولکر میں کورونا کی تشخیص 27 مارچ کو ہوئی تھی اور وہ تب سے گھر میں ہی قرنطینہ میں تھے۔
سچن ٹنڈولکر ورلڈ کپ 2011 میں شریک تھے اور اس ورلڈ کپ میں بھارت نے تاریخی فتح حاصل کی تھی۔
ٹںڈولکر کے علاوہ روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز چیلنج میں حصہ لینے والے عرفان پٹھان اور انکے بڑے بھائی یوسف پٹھان نے بھی اپنے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔
Source: Khaleej Times






