خلیجی خبریں

سعودی عرب: اپنی دوست کو شوہر سے طلاق لینے کا مشورہ دینے والی خاتون پر 50 ہزار سعودی ریال کا جرمانہ عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

سعودی عرب میں اپنی دوست کو اپنے شوہر کو چھوڑ کر کوئی اچھا شوہر ڈھونڈنے کا مشورہ دینے والی خاتون کو 50 ہزار سعودی ریال جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

اے آر وائے  نیوز کے مطابق جرمانے کے علاوہ سعودی کریمنل کورٹ نے خاتون سے وعدہ لیا کہ وہ آئندہ کسی بھی شادی شدہ خاتون کو ایسا مشورہ نہیں دے گی۔

ماہرین قانون اس فیصلے کو اپنے آپ میں ایک خاص عدالتی نظیر قرار دے رہے ہیں۔

جرمانے کی رقم خاتون کی دوست کے شوہر کو ادا کی گئی، جس نے ایسا مشورہ دینے پر اس خاتون کے خلاف اپنی شادی شدہ زندگی کو نقصان پہنچانے کا الزام عائدہ کرتے ہوئے مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔

شوہر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس خاتون نے اسکی بیوی کو اپنے شوہر کی نافرمانی پر اکسایا جس سے انکی شادی شدہ زندگی کو نقصان پہنچا۔

شوہر نے عدالت کو بتایا کہ "وہ میری بیوی کو کہتی تھی تم اپنے لیے کوئی اچھا لڑکا ڈھونڈو۔ اور اسے بتاؤ کہ باس کون ہے اور انہیں اپنے آپ حاوی مت ہونے دو”۔

مزید برآں، عدالت نے شادی شدہ افراد کو نصحیت بھی کی کہ وہ اپنے دوستوں سے مشورہ لیتے وقت محتاط رہیں کیونکہ وہ حسد میں آ کر آپ کا رشتہ خراب کر سکتے ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button