
خلیج اردو
مارسئے – فرانس کے جنوبی شہر مارسئے کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 110 افراد زخمی ہو گئے، جن میں 9 فائر فائٹرز اور 22 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ آگ ایک گاڑی میں لگنے سے شروع ہوئی جو تیز ہواؤں کے باعث جنگل کے 860 ایکڑ رقبے تک پھیل گئی۔
آگ کی شدت کے باعث شعلے شہر کے نزدیک تک پہنچ چکے ہیں جس کے بعد حکام نے مارسئے ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے اور کئی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں، جب کہ ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق 400 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ پر قابو پانے کے لیے مزید کمک فراہم کی جا رہی ہے۔







