
خلیج اردو
نیویارک – سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر لنڈا یاکارینو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ کی کوئی واضح وجہ تو بیان نہیں کی، تاہم سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے ایلون مسک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں یہ منصب سونپا تھا۔
لنڈا یاکارینو نے مئی 2023 میں سی ای او کا عہدہ سنبھالا تھا، اور انہیں ایلون مسک نے ادارے کے انتظامی و تجارتی امور کی نگرانی کے لیے منتخب کیا تھا تاکہ وہ کمپنی کے کاروباری پہلو کو مستحکم بنا سکیں۔ ان کے استعفیٰ کے بعد ایکس کی اعلیٰ انتظامیہ نئے چیف ایگزیکٹو کے انتخاب کے لیے مشاورت کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق کمپنی مستقبل کے لائحہ عمل اور قیادت سے متعلق فیصلے جلد کرے گی، جبکہ ایلون مسک بدستور کمپنی کی سمت اور پالیسی پر اثر انداز رہیں گے۔







