عالمی خبریں

نیویارک میں مسلم امیدوار ظہران ممدانی میئر منتخب، ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی امیدوار کو شکست

خلیج اردو
نیویارک، 5 نومبر 2025
نیویارک سٹی کے میئر کے انتخاب میں مسلم امیدوار ظہران ممدانی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کر لی۔ انہوں نے آزاد امیدوار اینڈریو کومو کو شکست دی، جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور حمایت حاصل تھی۔

الیکشن میں ظہران ممدانی کی کامیابی کو امریکی سیاست میں ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ نتیجہ ٹرمپ کے سیاسی اثر و رسوخ کے لیے ایک بڑا دھچکا تصور کیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ریپبلکن جماعت شہری سیاست میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

دوسری جانب امریکی مسلم کمیونٹی نے ظہران ممدانی کی جیت کو تاریخی فتح قرار دیتے ہوئے اسے اقلیتوں کی سیاسی شمولیت کی کامیاب مثال قرار دیا ہے۔ ان کی کامیابی سے نیویارک میں سماجی ہم آہنگی اور تنوع کے فروغ کی نئی امیدیں پیدا ہو گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button