خلیجی خبریں

رمضان کی آمد ،متحدہ عرب امارات کا بڑا اعلان

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات میں رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا گیا۔

 

اماراتی  میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہوا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی حکومت کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کا حکم عفوو درگزر کی بنیاد پر اور قیدیوں کو اپنے اندر بہتری لانے کے ایک اور موقع فراہم کیے جانے کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔

 

یاد رہے امارات میں ہر سال رمضان کی آمد کے دنوں قیدیوں کو معافی ملتی ہےجبکہ معمولی خطاؤں میں قید افراد کو آزاد کر دیا جاتا ہے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button