خلیجی خبریںپاکستانی خبریں

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ، فاسٹ ٹریک عدالتوں کا قیام

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ، فاسٹ ٹریک عدالتوں کا قیام

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے  بتایاہے کہ حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کی زمینوں کو ناجائز قبضوں سے چھڑانے کے لیے ’فاسٹ ٹریک‘ عدالتوں کا قیام عمل میں لا رہی ہے جن میں ان کی زمینوں کے معاملات تیس دن کے اندر حل ہوں گے

انہوں نے یہ بات ، اردو نیوز ،  کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتائی،  انہوں نے کہا کہ زمینوں پرقبضہ بیرون ملک پاکستانیوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور قبضوں کے بعد یہ معاملات عدالتوں میں چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے حکومت اس معاملے میں کچھ نہیں کر سکتی اور قبضہ چھڑانے کے لیے متاثرین کی مدد نہیں کر پاتی

اس سلسلے میں پہلی عدالت جلد اسلام آباد میں کام شروع کر دے گی جس کی کامیابی کے بعد صوبائی سطح  پر مزید عدالتیں قائم کی جائیں گی

ذوالفقار بخاری نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کی آخری رکاوٹ صرف بیرون ملک پاکستانی کی سرکاری تعریف کی وزارت قانون سے منظوری ہے، جو کہ اگلے ہفتے ہو جائے گی۔ اس کے بعد اس کی حتمی منظوری کابینہ اور پارلیمنٹ سے حاصل کی جائے گی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button