خلیج اردو
سعودی عرب :سعودی عرب میں حفر الباطن گورنری سے تعلق رکھنے والے 7 افراد پر مشتمل سعودی خاندان کے ساتھ کویت کے السالمی روڈ پر ایک حادثہ پیش آگیا۔ ان کی کار کو پیش آئے خوفناک حادثہ میں خاندان کے سربراہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔
ریسکیو نے 6 افراد کو کویت کے الجھراء ہسپتال منتقل کردیا ۔ خاندان کے بچوں کی ماں ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گئی۔ خاندان کے 4 افراد تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ ہ ایک زخمی کو کو حالت بہتر ہونے پر ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
کویتی فائر فورس کے مطابق سینٹرل آپریشنز ڈیپارٹمنٹ سے ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ السالمی روڈ پر ایک گاڑی الٹ گئی ہے۔ سنٹرل آپریشنز ڈیپارٹمنٹ نے شگایا فائر سٹیشن کو البلاغ کے مقام پر جانے کی ہدایت کردی ۔ وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ یہ ایک کار کے رول اوور کا حادثہ تھا ۔