خلیج اردو: اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس کے مطابق اے این ایف اہلکاروں نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 2 نائیجیرین باشندوں کے پیٹ سے کوکین بھرے173 کیپسول برآمد کیے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان غیر ملکی پرواز کے ذریعے دوحہ سے اسلام آباد پہنچے تھے اور ان کے پیٹ سے برآمد شدہ کیپسولوں کا مجموعی وزن 2926 گرام ہے۔