
خلیج اردو
جنگ اور بمباری کے سائے میں ایران بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، جہاں مشکل حالات کے باوجود عوام نے تہوار کی روایات کو برقرار رکھا۔
Mashhad میں امام رضا کے روضے پر عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع دیکھنے میں آیا، جہاں ہزاروں افراد نے نماز عید ادا کی اور خصوصی دعائیں مانگیں۔
دارالحکومت Tehran، Qom اور دیگر شہروں میں بھی نماز عید عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔
تہران کی سڑکوں پر نوروز کے موقع پر پھولوں اور تحائف کے سٹالز سجے رہے، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے خریداری کی۔
امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے باوجود شہری معمولات زندگی جاری رکھتے ہوئے بازاروں کا رخ کرتے رہے، پھول خریدے اور ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد دی۔
یہ مناظر اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ ایرانی عوام مشکل حالات میں بھی اپنی مذہبی اور ثقافتی روایات کو زندہ رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔





