خلیج اردو آن لائن:
سعودی پولیس کے عہدیدار کا مطابق مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ میں مسجد الحرام میں چھری سے لیس ہو کر داخل ہونے والے شخص کو وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کر لیا۔
مکہ ریجن کے ترجمان نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو منگل کے روز نماز عصر کے بعد مسجد الحرام کی دوسری منزل سے گرفتار کیا گیا۔ وہ دہشت گرد گروپوں کی حمایت میں نعرے بھی لگا رہا تھا۔
پولیس کے مطابق "اس شخص کو فوری طور پر گرفتار کے اس کے خلاف تادیبی کاروائی شروع کر دی گئی”۔
سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی ویڈیو میں سفید لباس میں ملبوس شخص کو دہشت گرد تنظیم داعش کے حق میں نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔تاہم، آزاد ذرائع سے ویڈیو کی تصدیق نہیں ہو پائی۔
https://twitter.com/abo_rshad00/status/1377587831191834626?s=20
دونوں مقدس مساجد کے افیئرز کے صدر شیخ عبدالرحمان السدیس نے مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مقام پر دہشت گرد گرہوں کے حق میں نعرے لگانے کے اس عمل کی سخت مذمت کی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق السدیس کا کہنا تھا کہ "اس جگہ کو صرف اللہ کی عبادت اور اس کے گھر کی تعزیم کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے”۔
Source: Gulf News







