پاکستانی خبریں

اسرائیل فلسطینوں پر ظلم، وحشیانہ بربریت اور انتہائی امتیازی سلوک برت رہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ کی بریگنگ

خلیج اردو

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے،


غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیاجس میں معصوم بچے اور خواتین بھی شہید ہوئیں۔مشرق وسطیٰ میں قیام امن وقت کی اہم ضرورت قرار دے دیا

ترجمان نے کہا کہ پاکستان غیر قانونی افغان شہریوں اور مہاجرین کے خلاف یکم نومبر سے کارروائی کرے گا۔ پاکستانی امیگریشن اور دیگر ریاستی قوانین کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتھیہ ناتھ کا بیان مودی سرکار کی ریاستی دہشتگردی کا عکاس ہے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ زینب عباس کے خلاف بے جا ٹویٹ پر مقدمہ درست اقدام نہیں ہے ۔ انہیں جھوٹی ٹوئٹ کے کیس میں بلاوجہ گھسیٹا گیا۔ کرکٹ شائقین، صحافیوں کو بھارتی ویزا فراہمی بارے بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں۔

 

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتھیہ ناتھ کا بیان مودی سرکار کی ریاستی دہشتگردی کا عکاس ہے۔

 

بھارت ورلڈ کپ کا میزبان ہے لہٰذا سکیورٹی مہیا کرنا بھی بھارتی ریاست کی ذمہ داری ہے، ۔پاکستانی کمنٹیٹر زینب عباس کے خلاف بیجا ٹوئٹ کی بنیاد پر کیس بنانا درست اقدام نہیں ہے، انہیں جھوٹی ٹوئٹ کے کیس میں بلاوجہ گھسیٹا گیا۔

 

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ کرکٹ شائقین، صحافیوں کو بھارتی ویزا فراہمی بارے بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں۔ ہم بھارتی حکام سے صحافیوں اور شائقین کے ویزوں کے جلد اجراء کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین میں 17 اور 18 اکتوبر کو "اک سڑک، اک راستہ سربراہی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button