پاکستانی خبریں

الیکشن کمیشن نے تین صوبائی اسمبلیوں کے 93 ارکان کو پی ٹی آئی کا قرار دے کر نوٹیفیکیشن جاری کردیا

خلیج اردو
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا،،پنجاب اور سندھ سے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،،خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے 58 ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے،، پنجاب اسمبلی کے 29 اور سندھ اسمبلی کے 6 ارکان کو پی ٹی آئی کا رکن تسلیم کرکےنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 

سپریم کورٹ کا مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کے حکم پرعمل درآمد جاری،، الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلے میں پنجاب اسمبلی کے 29 اراکین کو پی ٹی آئی کا رکن قرار دیدیا ۔پی ٹی آئی اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے خیبر پختوانخوا اسمبلی کے 58اراکین ، سندھ اسمبلی کے6اراکین اور پنجاب اسمبلی کے29اراکین کوپی ٹی آئی
کے اراکین قراردیا ہے۔

 

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے 39 ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی کے ارکان قراردیا،اِن ارکان نےاپنےکاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی سے اپنی وابستگی ظاہر کی تھی،کسی پارٹی کا امیدوار ہونےکیلئےپارٹی ٹکٹ اور ڈیکلریشن آراو کےپاس جمع کرانا لازمی ہے،پی ٹی آئی کےاِن 39ارکان نےپارٹی ٹکٹ اورڈیکلریشن جمع کرایا تھا۔

 

الیکشن کمیشن کے مطابق آزادقرار دیئے گئے 41 ارکان نےکاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی سے وابستگی ظاہر نہیں کی،اِن ارکان میں سے کسی نے پارٹی کا ٹکٹ بھی جمع نہیں کرایا۔یہی وجہ ہےآراوز نےاُنہیں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کی اجازت دی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button