خلیج اردو
06 مئی 2021
اسلام آباد ـ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیون کیلئے اعلان کیا ہے کہ ان کیلئے تدفین کا خرچ حکومت دے گی۔ یہ رقم سمندرپار پاکستانیوں کو تب دی جائے گی جب ان کے کسی پیارے کا انتقال ہو تاکہ وہ باعزت طریقے سے اپنے پیارے کو دفنا سکے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کیلئے 25000 روپے کا اعلان کیا ہے جو انہیں اپنے پیاروں کی تدفین کیلئے دی جائے گی۔
Our govt is moving forward in service delivery for #OverseasPakistanis. Funeral grant of PKR 25,000 has been approved to be given from @opf_pk. Amount will be given to help the needy & destitute amongst our diaspora to bury their loved ones with dignity. More facilities to follow
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 6, 2021
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ ان پاکستانیوں کیلئے مزید سہولیات کا بھی جلد اعلان ہوگا۔







