جدہ: وزیر خارجہ بلاول بھٹو سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس کے لیے دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔دورے کے دوران گلف کواپریشن کونسل کے سیکریٹری جنرل سےبھی ملاقات کریں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو دیگر اہم سعودی معززین اور میڈیا سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے کا مقصد سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید گہرا کرنا ہے۔