پاکستانی خبریں

لانگ مارچ کے نام پر کسی جتھے نے اسلام آباد پر چڑھائی کی تو میرا ایکشن سبق آموز ہوگا، راناثناءاللہ

خلیج اردو

اسلام آباد : پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور اس کی جماعت جھوٹوں کا ٹولہ ہے۔ان کا ہر بیانیہ ملک اور اداروں کے خلاف سازش پر مبنی ہوتا ہے۔واضح کیا کہ ریاست کو مفلوج کرنے کی کوشش کرنے والے کسی جتھے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

 

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی نیت سے آنے والے جتھے سے اس طرح سے نمٹیں گے کہ وہ سب کیلئے سبق آموز ہوگا۔ ایف آئی اے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ اب ہر برے کو اس کے گھر تک چھوڑ کر آنا ہے، جب جب کوئی کردار فتنہ گری کرے گا ان کے مقابلے کیلئے سچ پیش کیا جائےگا

 

رانا ثٖناءاللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے ہر بندے سے کہلواتے ہیں کہ انہیں ننگا کیا گیا۔ اعظم سواتی نے بھی جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا ہے۔

 

وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے اداروں میں کام کرنے والے افراد کا تحفظ کرے، تحریک انصاف کے لوگ جس پر الزام لگائیں گےاب وہ خود سامنے آکر جواب دےگا

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button