خلیج اردو
لاہور:پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں سلور میڈل حاصل کرنے پر قومی ہاکی ٹیم کے لئے تین کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
پاکستانی ہاکی ٹیم سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا موجودہ ہاکی ٹیم نے ماضی کی یاد دلا دی، ہاکی کے کھلاڑیوں نے کھیل میں جان ڈال دی، ہماری حکومت سے ہاکی کی بحالی کیلئے ہاکی ٹیم کے لئے جو ہو سکا وہ کریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ 13 سال بعد ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،، افسوس ہے ایک سپورٹس مین کے دور میں کھیل کے میدان بند ہوئے، قومی کھیل کے میدانوں سے اچھی خبر باعث خوشی ہے۔