پاکستانی خبریں

میں تو پیاز اور آلو کی قیمتیں کم کرنے آئی ہوں، مریم نواز

خلیج اردو
پھولنگر: پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ  ان کی ترجیحات میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنا ہے،

 

پھول نگر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب میری حکومتی آئی تو پیاز 300 روپے کلو تھا، پیاز کے بغیر تو سالن نہ بنتا، میں نے کوشش کی اور آج پیاز 100 روپے کلو دستیاب ہے۔

 

مریم نواز نے نام لیے بغیر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص نے کہا تھا کہ میں آلو پیاز کی قیمتیں کم کرنے نہیں آیا لیکن میں تو وزیراعلیٰ بنی اسی لیے ہوں کہ عوام کی ضرورت کی بنیادی اشیائے کی قیمتیں کم کروں۔

 

مریم نواز نے کہا کہ روٹی 25 روپے سے 15 روپے پر آگئی ہے۔ٹماٹر اور سبزی کی قیمتیں کم کیں ہیں، مزید قیمتیں کم کروں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button