پاکستانی خبریں

نئے مالی سال کے مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ

خلیج اردو
اسلام آباد:نئے مالی سال کے مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ۔ مرغی ۔ لہسن۔ دالیں۔ انڈے ۔بیف۔ گڑ اور تازہ دودھ سمیت 19 اشیا کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح مزید 0.17 فیصد بڑھ گئی۔۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

 

مرغی ۔ لہسن۔ دالیں۔ انڈے ۔بیف۔ گڑ اور تازہ دودھ سمیت 19 اشیا کے نرخ مزید بڑھ گئے ۔ مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔ صفر اعشاریہ ایک سات فیصد مزید بڑھنے سے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 20 اعشاریہ صفر نو فیصد تک پہنچ گئی۔

 

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ایک ہفتے میں19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ چکن 4.80 فیصد ، لہسن 2.01 ،دال چنا 1.87 اور انڈے 1.71 فیصد ۔ بیف 0.93 اور گڑ کی قیمتوں میں 0.89 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح دال مونگ 0.84 ۔ تازہ دودھ 0.45 فیصد ۔ جلانے کی لکڑی 0.23 اور سگریٹ 0.12 فیصد مہنگے ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 8 اشیاء سستی ہوئیں اور 24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

 

سستی ہونے والی اشیا میں ٹماٹر۔ پیاز۔ آلو۔ آٹا۔کیلے اور ایل پی جی شامل ہیں۔۔۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button